مسقط ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچی زبان کے نامور شاعر بلوچی ادبی مجلس بام مسقط کے سربراہ اور بلوچ دوست نصیر عادل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ـ
نصیر عادل کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث مسقط میں زیر علاج تھے۔ ادبی زرائع کے مطابق ان کی تدفین مسقط میں کیا گیا ۔
نصیر عادل بلوچ و بلوچی زبان کے ایک خیرخواہ تھے وہ ہمیشہ ادبی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے ـ مرحوم نصیر عادل انتقال کے بعد بلوچ زبان کے مختلف شعرا اور ادبا نے ان کی وفات پر تعزیت اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ـ