Homeخبریںہمارے پیارے زندہ اٹھا لئے گئے، ہمیں وہ سلامت اور زندہ واپس...

ہمارے پیارے زندہ اٹھا لئے گئے، ہمیں وہ سلامت اور زندہ واپس چاہیے، لاپتہ عظیم بلوچ کی ہمشیرہ

گودار(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ عظیم دوست بلوچ کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں بتایاجائے کہ ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے، میرے بھائی کو 3 جولائی 2015 کو گودار سے لاپتہ کیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ بھائی کے لاپتہ ہونے کے بعد ہم شدید اذیت کا شکار ہیں اور میری والدہ بیٹے کی انتظار اور غم میں مریضہ بن چکی ہے اور ہمارے گھر میں خوشی کے بجائے درد، تکلیف اور آنسوؤں نے ڈھیرا جما لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میرے بھائی کو گمشدگی کو 9 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے، یہ 9 سال ہم نے کیسے گزارے ہیں کوئی اس کا تصور نہیں کرسکتا، ہمارے پیارے زندہ اٹھا لئے گئے ہیں اور ہمیں وہ صحیح، سلامت اور زندہ واپس چاہیے ۔

انہوں نے کہا ہے ہم اپنے بھائی عظیم دوست بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے کل بروز جمعہ 8 ستمبر کو بلوچ وائس فار جسٹس سے مل کر ٹوئٹر پر ایک کمپین چلائیں گے میں تمام انسان دوست افراد سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کمپین میں حصہ لے کر میرے بھائی کی بازیابی کے لئے آواز اُٹھائیں۔

Exit mobile version