Homeخبریںمستونگ میں فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی

مستونگ(ھمگام نیوز)مستونگ میں فائرنگ ،لیویز اہلکار ہلاک ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق بس اڈہ پڑی گنج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز اہلکار عبدالظاہر ولد حاجی غلام محمد بنگلزئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے اسکے دو دیگر دوست عطر شاہ ولد ظہور شاہ سکنہ کردگاپ و عبدالخالق ولد عبدالقیوم مینگل بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔

Exit mobile version