ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق اتوار، 13 ستمبر 2026 کی صبح ایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ مذکورہ قیدی کو اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
مزید اطلاع کے مطابق اس قیدی کی 34 سالہ شناخت محمد موسیٰ زہی ولد سید امیر کے نام سے کی ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو کم عمر بچوں کے والد تھے اور ایرانشہر میں رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کے مطابق، محمد موسیٰ زہی کو نومبر 2023 میں ایرانشہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسی شہر کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔ ذرائع کے مطابق انہیں 12 ستمبر 2026 کی شام کو جیل کی انفرادی قید میں منتقل کیا گیا، جبکہ 13 ستمبر 2026 کی صبح انہیں پھانسی دے دی گئی۔


