Homeخبریںاصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

اصفہان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز پیر کو فجر کے وقت، اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی ـ تفصیلات کے مطابق اصفہان کی جیل میں پہلے سے قید ایک بلوچ قیدی 30 سالہ جلیل نوتیزہی ولد امین اللہ ساکن زاہدان کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق 2016 میں جلیل کو اصفہان کے نایین چوکی سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

 بروز جمعہ اس بلوچ شہری کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے انہیں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا۔

 واضح رہے کہ جلیل نے بروز ہفتہ کی شام کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور آج صبح سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد اصفہان کے مردہ خانہ سے ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

Exit mobile version