Homeخبریںاصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

اصفہان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پیر کو صبح کے وقت اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی اس بلوچ قیدی کی شناخت 37 سالہ حامد براہوئی ولد سلمان ساکن زاهدان ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق 2018 میں حامد کو اصفہان کے نایین شہر سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2019 میں عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 ہفتے کے روز، حامد کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور اتوار کے روز اس نے خاندان کے ساتھ آخری ملاقات کی۔

Exit mobile version