Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پیر کی شام کو زاہدان میں مکی مسجد کے ویڈیو گرافروں اور فوٹوگرافروں میں سے ایک کو سیکورٹی فورسز نے زاہدان شہر کے اندر ایک چوکی سے گرفتار کر لیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت “ابوبکر توحیدی” ہے جو کہ مولوی نعمت اللہ توحیدی کا بیٹا اور زاہدان سے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ابوبکر مکی دارالعلوم زاہدان کا فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر ہے جسے ​​منصوبہ بندی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔

 خبر لکھے جانے تک گرفتاری کی وجہ اور حراست کی جگہ کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس سے قبل مکی دارالعلوم زاہدان کے تین ویڈیو گرافرز عبدالناصر شاہ بخش، اسامہ شاہ بخش اور محمد علی نارویی کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا، اور وہ تاحال حراست میں ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران میڈیا اور مختلف حکومتی ادارے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی پر دباؤ ڈالنے اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Exit mobile version