Homeخبریںامریکی سینیٹر مینینڈیز کی ایرانی حکومت پرشدید تنقید، مظاہرین کی حمایت کا...

امریکی سینیٹر مینینڈیز کی ایرانی حکومت پرشدید تنقید، مظاہرین کی حمایت کا وعدہ کیا

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) ڈیموکریٹک سینیٹر اور امریکی کانگریس میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینینڈیز نے ایرانی حکومت کو سفاکانہ اور قاتلانہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی اور ایران میں مظاہرین کے لیے امریکہ کی حمایت کا وعدہ کیا۔ مینینڈیز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایرانی حکومت ایک بار پھر اپنا اصل چہرہ ظاہر کر رہی ہے کیونکہ سکیورٹی فورسز بچوں کو حراست میں لے کر ان کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہیں اور ان کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے سمجھا جا سکتا ہے کہ حکومت کی بربریت کی کوئی حد نہیں،ہم بیر فلک اور دیگر نوجوانوں کی کھوئی ہوئی زندگیوں کو نہیں بھولیں گے۔ ہم حکومت کے خلاف مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔

ایران کے سابق شاہ کے پوتے رضا پہلوی نے 10 سالہ بیر فلک کی آخری رسومات کے دوران اس کی والدہ کے رونے کا ویڈیو کلپ شائع کیا اور ایک ٹویٹ میں لکھا “بچوں کا قاتل خامنہ ای اپنے تمام جرائم، خاص طور پر بیر فلک اور دیگر درجنوں بچوں کے قتل کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔”

بیرفلک کو بدھ کے روز ایرانی فوج نے جنوب مغربی ایران کے شہر ایزح میں قتل کردیا تھا، اس کے سینے میں 10 گولیاں لگی تھیں۔ واقعہ کے بعد شہر میں ہزاروں سوگواروں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور ظالم حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version