شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںانڈیا :اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی، 17 فوجی ہلاک

انڈیا :اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی، 17 فوجی ہلاک

مہاراشٹر(ہمگام نیوز)انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسلحہ خانے میں آگ لگنے کے واقعے میں دو افسران سمیت 17 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔آتشزدگی کا یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں واقع سینٹرل ایميونشن ڈپو میں منگل کی صبح پیش آيا ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں دو افسران اور 17 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔آتشزدگی سے جھلس جانے والے افراد کو ساونگي ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو تقریباً دو بجے اس ڈپو سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔
دھماکوں کے بعد لوگوں نے وہاں سے شعلے بلند ہوتے دیکھے اور اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔
آتشزدگی کے سبب ڈپو کے قریبی چار دیہات کو خالی کروا لیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گيا ہے۔
انڈیا حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز