شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںقندوز میں طالبان نے 35 مسافر اغوا کر لیے

قندوز میں طالبان نے 35 مسافر اغوا کر لیے

کابل (ہمگام نیوز)افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک نے شمالی صوبے قندوز سے 35 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مغویوں میں سے چند کو ہلاک بھی کر دیا گیا ہے۔قندوز کے گورنر کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان شدت پسندوں نےکابل سے بدخشاں کی جانب سفر کرنے والی چار بسوں کو قندوز کی حدود میں روکا۔ان کے مطابق شدت پسندوں نے ان بسوں میں سوار دو سو سے زیادہ مسافروں کو نیچے اتار کر ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے شدت پسندوں ان میں سے 35 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ باقی مسافروں کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ شدت پسندوں نے ان 35 میں سے 13 مسافروں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ طالبان قندوز کے متعدد علاقوں میں سرگرم ہیں اور حالیہ کچھ مہینوں میں ان کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز