Homeخبریںایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک ایک شخص قتل

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک ایک شخص قتل

ایرانشہر( ہمگام نیوز ) آج بروز اتوار 30 جولائی کو ایرانشہرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 30 سالہ فاروق بلوچی زردکوہیولد شریف کے نام سے بتائی گئی جو کہ ایرانشہر کے گاؤں خیر آباد نایگون رہائشی بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ کمال زادہ اسٹریٹ پر اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو دل میں گولی لگی تھی اور ایرانشہر کے خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

 واضح رہے کہ فاروق کے بھائی “فرہاد” کو بھی تقریباً تین ہفتے قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دیا تھا جو کہ وہ ابھی تک کوما میں ہیں۔

 تحریری وقت تک قاتلوں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version