Homeخبریںبارکھان واقعے پر کوئٹہ میں دھرنا، انصاف کی فراہمی اور ماہل بلوچ...

بارکھان واقعے پر کوئٹہ میں دھرنا، انصاف کی فراہمی اور ماہل بلوچ کی بازیابی تک جاری رہیگا، بی وائے سی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بارکھان واقعے پر کوئٹہ ریڈ زون میں دیا گیا دھرنے کے شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارکھان واقعے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ماہل بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔

اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ جب تک ماہل بلوچ اور دیگر لاپتہ کی بازیابی تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا، کارکنوں اور طلبہ کی بڑی تعداد گورنر ہاﺅس اور ریڈ زون کے اطراف میں موجود ہے۔

 انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ مذاکرات کیلئے مظاہرین کے پاس پہنچے تو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ آپ کے پاس اختیار نہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے دھرنے کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Exit mobile version