Homeخبریںبزمان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل

بزمان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل

بزمان ( ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ جمعہ 8 جولائی کی شام 30 سالہ تنازعہ کی بناء پر بزمان شہر کی مرکزی سڑک پر مسلح افراد نے دو بھائیوں سمیت تین بلوچ شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

 ان شہریوں کی شناخت 22 سالہ عامر اربابی ولد صفر ، 35 سالہ مسلم میرزادہ ولد مراد اور 45 سالہ لقمان میرزادہ ولد مراد ہیں۔ تینوں کا تعلق بزمان شہر سے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 سال قبل زمین کے ایک ٹکڑے کی ملکیت کے تنازعہ پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا اور اب اسی شخص کے لواحقین نے مذکورہ تینوں افراد کو قتل کردیا ۔

Exit mobile version