Homeخبریںبلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، پسنی کے تعلیمی اداروں...

بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، پسنی کے تعلیمی اداروں میں سیلاب داخل ہو گیا ہے ، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

پسنی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہر سال کی اس سال بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے کئی تعلیمی اداروں میں سیلابی داخل داخل ہوگیا ہے ، اسکول اور دیگر ادارے بند ہوگئے ہیں ۔ یہ سیلابی پانی گزشتہ پانچ تعلیمی اداروں میں داخل ہوگیا ہے ،پانچ روز گزرنے کے باوجود اب تک بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، طلباءوطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، درس و تدریس کا عمل متاثر تفصیلات کے مطابق پسنی میں طوفانی بارشوں کو پانچ روز گزر گئے جہاں ایک طرف شہر کے مختلف علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے ، وہاں تعلیمی اداروں کا اس سے برا حال ہے ۔

 بیشتر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالات جو پہلے سے ہی مخدوش ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے جمع پانی کا نکاسی پانچ روز گزرنے کے بعد نہ ہونے سے طلباءوطالبات مشکلات کا شکار ہیں اور درس و تدریس کا عمل بھی متاثر ہے جبکہ کھڑے پانی سے مختلف امراض پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے، اگر فوری طور پر تعلیمی اداروں میں کھڑے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی تو ان مخدوش حالات میں دوچار تعلیمی اداروں کے عمارتوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعے رونما ہو سکتے ہیں۔

Exit mobile version