Homeخبریںبلوچستان کے میڈیکل کالجز کی بندش، طلبا کی کلاسز اور امتحانات میں...

بلوچستان کے میڈیکل کالجز کی بندش، طلبا کی کلاسز اور امتحانات میں تاخیر کیخلاف ورکنگ کمیٹی تشکیل دیدی، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے کرکے جاری احتجاج کو مزید وسعت دینگے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے پی جی ایم ائی ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ـ

 اجلاس میںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران، ینگ ڈاکٹرز سپریم کونسل سے ڈاکٹر یاسر اچکزئی ، ڈاکٹر بہار شاہ ، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، پروفیسر ڈاکٹر سید سلیم آغا ،ڈاکٹر عصمت اچکزئی، ڈاکٹر واسع، ڈاکٹر عیسی خان اچکزئی، ڈاکٹر احمد یار، ڈاکٹر بدل بلوچ، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر خالد ترین، ڈاکٹر عبدلواحد کاکڑ اور ڈاکٹر عارف محمد شہی بی ایم سی کالج کے سٹوڈنٹ پی ایس او ڈاکٹر میروائس موسی خیل اور ڈاکٹر نصیب کاکڑ BSO سے ڈاکٹر حسیب زہری BSAC سے ڈاکٹر نسیم اور PSF سے ڈاکٹر نعمان آفریدی نے شرکت کی اور شرکاءکو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری احتجاج اور اس کی وجہ سے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کی بندش سے طلبا کی کلاسز اور امتحانات میں تاخیر اور وقت کے ضیاع ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ٹرینیز کے امتحانات میں تاخیر اور بلوچستان کے ڈاکٹروں کے سروس رولز کے ساتھ ڈاکٹروں کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے۔

اور اس احتجاج کی وجہ سے امتحانات سے بائیکاٹ اور ڈاکٹر ز کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کلاسسز کی بحالی اور امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ پیش کردہ ڈاکٹروں کے سروس رول پر تفصیلی بحث اور رولز کے مختلف نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو ان تحفظات کے تدارک کیلئے بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ایک جامع اور متفقہ اعلامیہ جاری کرے، جس پر صدر ینگ ڈاکٹرز نے اپنی سربراہی میں ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ۔

 صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی سربراہی میں ڈاکٹر امان بلوچ ، ڈاکٹر حءبلوچ ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر ہارون ترین ، ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر بدل بلوچ، ڈاکٹر عصمت اچکزئی ، ڈاکٹر میروائس موسی خیل ، ڈاکٹر نصیب کاکڑ ، ڈاکٹر نسیم نور، ڈاکٹر حسیب زہری اور ڈاکٹر نعمان آفریدی پر مشتمل ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریگی بلوچستان کے پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز میں نئے ہاسٹلز کا قیام، پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز کے طلبا کے سکالرشپ کی رقم کو بڑھایا جائے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹروںکی تمام تنظیموں کےساتھ سلسلہ جاری رہے گا اور مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Exit mobile version