Homeخبریںژوب، طوفانی بارش کے باعث گاڑی ندی میں بہہ جانے سے ایک...

ژوب، طوفانی بارش کے باعث گاڑی ندی میں بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق ژوب میں طوفانی بارش کے باعث گاڑی ندی میں بہہ جا نے سے ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق پیر کو ژوب میں طوفانی بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے باعث کوئٹہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب گاڑی ندی میں بہہ جانے سے ایک شخص ولی خان جاں بحق جبکہ تین افراد محمد اسماعیل ،حمید اللہ اورصادق خان معمولی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو حکام نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version