Homeخبریںبلوچوں نے پاکستان چین کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔...

بلوچوں نے پاکستان چین کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ہمگام رپورٹ

چین نے پاکستان کے ساتھ ملکر گوادر میں اس امید کے ساتھ سرمایہ لگایا کہ وہ یہاں پر ایک پورٹ بنانے کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بی ارآئی سمیت خفیہ طور پر ایک نیول بیس بنا سکے۔ چین نے اپنے معاشی اور ملٹری مفادات کے لیے ملٹی بلین ڈالر کا سرمایہ لگایا اور ساتھ ساتھ 14اگست کے دن ملٹی بلین کا ائر پورٹ تعمیر کرکے اسی دن اسکا افتتاح کرنے کا بھی سوچ رکھا تھا۔

یاد رے جب بی وائی سی نے گوادر میں راجی مچی کیا تو پاکستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ انکو اجازت نہیں دے گا کیونکہ وہ ائیرپورٹ کے ابتدا کے پراسس کو ناکام کرنے کوششوں کا حصہ ہیں۔ لیکن جب چودہ اگست کو گوادر ائیر پورٹ کا ابتداء کرنا تھا تو اسی دن یعنی چودہ اگست کو بی ایل اے نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے زریعے سپانسرڈ پروگراموں کو کوئٹہ قلات منگچر خاران تربت اور گوادر میں نہ صرف ناکام بنایا بلکہ گوادر میں چودہ اگست کے دن یکے بعد دیگرے کئی دھماکے کئیے ، یہ حملے چودہ اگست کے پروگرام پر ہونے کے ساتھ ساتھ نیوی پر بھی ہوئے جس کے بعد میڈیا میں ان سب کامیاب حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے کے ترجمان ازاد بلوچ نے لے لی۔ چین اور پاکستان کے بڑے اسکیموں کو پاکستان کی تمام تر سیکورٹی کے باوجود بی ایل اے نے ناکام کیا کیونکہ بی ایل اے کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ صیح وقت صیح جگہ اور صیح مقام اور صیح موقع پر صیح کاروائی کرکے تسلسل کے ساتھ دشمن پر ضرب لگاتا ہے جس میں آفاقی گوریلہ جنگی حکمت عملیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے کم سے کم افرادی و مادی وسائل کے نقصان کے ساتھ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

بی ایل اے اپنے حکمت عملی اور پلاننگ اور منصوبہ بندی کے تحت کم نقصان پر بڑا ہدف حاصل کرکے دشمن کو انگشت بدندان اور حیران کرتا ہے۔ بی ایل اے جنگی ہربہ اور اسٹراٹیجی کے تحت کام کرکے کم نقصان سے بڑا سیاسی اور ملٹری فاعدہ حاصل کرلیتا ہے جس میں ہم نے دیکھا ہے کہ کامیاب گوریلہ حکمت عملیوں کے باوصف دشمن کو تھکا دینے اور اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے جیسی نفسیاتی حربے دشمن کو ہمیشہ سراسیمہ کئے رکھتے ہیں۔

بی ایل اے نے کل کے ایک بھی ساتھی کے نقصان کے بغیر بڑا سیاسی اور ملٹری ہدف حاصل کیا جسکو جنگی اور سیاسی میدان میں مہارت اور حکمت عملی کہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بی ایل اے نے گوادر پر اسی طرح کا حملہ کیا تھا جب قبضہ گیر پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی چین کے دورے پر تھے تو بی ایل اے نے کم نقصان پر بڑا حملہ کرکے اس منصوبہ کو ناکام کیا اور وہ خبر دنیا کے تمام میڈیا میں شائع ہوا اور عالمی معاشی و سیاسی محاذ پر پاکستان کی بڑی سبکی ہوئی۔

Exit mobile version