Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گریشگ زون کی جانب سے ایک روزہ بک اسٹال"مھرگڑھ...

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گریشگ زون کی جانب سے ایک روزہ بک اسٹال”مھرگڑھ کتاب کارروان” منعقد کیا گیا۔ بی ایس ایف گریشگ زون

آواران ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گریشگ زون کی جانب سے ایک روزہ بک اسٹال “مھرگڑھ کتاب کارروان” بوائز مڈل اسکول عزیز آباد کودہ میں منعقد کیا گیا، جن میں تاریخ، فلسفہ، معیشت، سیاست، ادب سمیت دیگر مختلف موضوعات کے تصانیف دستیاب تھے۔

بلوچ سماج میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ نے ہر سال بلوچستان کے مختلف علاقوں کو میں بک اسٹال منعقد کرکے کتب بینی کے رجحان کو بڑھانے کیلئے مختلف تصانیف رکھے گئے ہیں تاکہ بلوچ نوجوانوں میں شعور و آگاہی پیدا ہو۔ تعلیم اور شعور کے بغیر کوئی قوم کامیابی کے منازل کو سر نہیں کر سکتی۔ ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی کا راز انکے نوجْوانوں کی تعلیم اور شعور کے اندر پوشیدہ ہے۔ جسطرح ائولیس گیلیوس کہتے ہیں کہ کتابیں خاموش استاد ہیں۔ اسکا مطلب کتابیں ہر جگہ آپکی رہنمائی کرسکتے ہیں۔ بلوچ نوجْوانوں کو دنیا کے دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے اور اپنے قوم کو تاریکی سے نکالنے کیلئے جدید تعلیم اور شعور سے آراستہ ہونا ہوگا۔

بی ایس ایف گریشگ زون کی جانب سے منعقد کردہ بک اسٹال میں بوائز مڈل اسکول عزیز آباد کودہ کے اسٹاپ دی ریڈر انگلش لینگوئج اور کمپیوٹر اکیڈمی نال کے ڈائریکٹر کرنل بلوچ، ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کودہ کوڑاسک کے چیئرمین حاجی میر رزاق اور انکے دیگر زمہ داروں، بلوچ طلباء، طالبات اور دیگر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کہ کثیر تعداد نے شرکت کی اور بی ایس ایف کے ساتھیوں کی جانب کتب کلچر کو فروغ دینے کی اس عمل کو سراہا گیا اور انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گریشگ زون کے علمی ماحول کو فروغ دینے کیلئے اسطرح کے تعلیمی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کودہ سمیت گریشگ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں تنظیمی ساتھی اسطرح کی تعلیمی اور شعوری عمل کو آئندہ بھی برقرار رکھیں گے۔

Exit mobile version