Homeخبریںبلوچ لبریشن آرمی نے خاران میں خفیہ اداروں کے دفاتر پر بم...

بلوچ لبریشن آرمی نے خاران میں خفیہ اداروں کے دفاتر پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

شال :(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے خاران میں پاکستانی خفیہ اداروں کے دفاتر پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 ترجمان آزاد بلوچ کے مطابق، 10 ستمبر کو خاران شہر کی سیکرٹریٹ روڈ پر واقع آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر کو ان کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا، جس میں یکے بعد دیگرے پانچ بم حملے کیے گئے۔

ان حملوں کے نتیجے میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

بی ایل اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ ان کی تنظیم کی جانب سے تھا، اور وہ اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے

ہیں۔

Exit mobile version