Homeخبریںبلیدہ گلی سے دو بھائی لاپتہ، فیملی اور علاقہ مکینوں کا احتجاج

بلیدہ گلی سے دو بھائی لاپتہ، فیملی اور علاقہ مکینوں کا احتجاج

بلیدہ (ہمگام نیوز ) بلیدہ گلی سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا نوراللہ بلوچ کے دو فرزندوں شاہ جہان اور صادق ولدیت مولانا نور اللہ بلوچ کو اتوار کی صبح فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

فیملی نے الزام عائد کیا کہ آج صبح دونوں لڑکے اپنے گھر گلی بلیدہ میں صبح چائے پی رہے تھے کہ گھر پر فورسز نے دھاوا بول کر انہیں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

فیملی نے صبح سے لیکر اب تک ایف سی کیمپ گلی بلیدہ کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے اور ان دونوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Exit mobile version