Homeخبریںبندر عباس جیل میں مزید دو قیدیوں کو پھانسی، پھانسی پانے والے...

بندر عباس جیل میں مزید دو قیدیوں کو پھانسی، پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد 12 گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ بروز منگل کو فجر کے وقت بندر عباس جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے ۔

 ان دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 55 سالہ موسی گورگیج ولد حسین اور 30 ​​سالہ احسان گورگیج ولد سید خان بتائی گئی ہے، دونوں کا تعلق براہ دزاپ /زاہدان سے ہے۔

 واضح رہے کہ موسیٰ اور احسان کو 2020 میں بندر عباس سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 2021 کے وسط میں بندر عباس کی انقلابی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں قیدیوں کی اپنے اہل خانہ سے گزشتہ آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔

Exit mobile version