Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی آرمی کی براہِ راست فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

سراوان: قابض ایرانی آرمی کی براہِ راست فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

سراوان ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو سراوان کے علاقے کلگان میں موٹرسائیکل پر ایک بلوچ تیلکش/ فیولر قابض ایرانی آرمی پر آئی آر جی سی نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہید ہوگیا ـ

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے اس بلوچ فیولر کی 23 سالہ شناخت ثناء اللہ دہواری ولد سکندر دہواری بتائی گئی ہے جو کی سراوان کے علاقے کے آسپیچ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 واضح رہے کہ ہر سال قابض ایرانی فورسز کی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

 تیلکش یا فیولر( فارسی میں اسے سوختبر کہا جاتا ہے) شخص اس شخص کو کہا جاتا ہے جو کہ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پر پیٹرول یا ڈیزل کے گیلن لادھ ایک شہر یا علاقے سے دوسری جگہ لے جا کر فروخت کرتا ہے یہ ان چند کاروبار میں سے ایک ہے جو بلوچستان میں بہت سے بلوچ شہریوں کو مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی کمی یا انہیں نظر انداز کرنے کی وجہ سے بحالت مجبوری کرنا پڑتا ہے، جس سے بعض اوقات ان کی جانوں کو خطرہ ہوتا ہے جیسے کہ حادثات اور گاڑیوں کا الٹنا اور قابض ایران فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے نشانہ بننا ـ

Exit mobile version