Homeخبریںبنوں میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

بنوں میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

بنوں (ھمگام نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فو ج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

جبکہ دوسری طرف پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

بیان میں دعویٰ کیاگیا کہ فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے 25 سالا سپاہی محمد وسیم ہلاک ہوگئ ہے۔

Exit mobile version