شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںتربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سی پیک شاہراہ ایم...

تربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ دو مقامات پر بلاک۔

تربت (ہمگام نیوز) نعیم رحمت کی بازیابی کے لیے شاپک اور عزیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ڈی بلوچ پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ بلاک کردیا گیا۔

لاپتہ نعیم ولد رحمت کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ایک دفعہ پھر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو شاپک کے مقام پر بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔

نعیم رحمت کی بازیابی کے لیے اس سے پہلے بھی ان کے اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دیا تھا مگر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد نعیم رحمت کے بازیابی کی یقین دہانی کے باعث احتجاجاً موخر کردیا گیا۔

ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ کو لاپتہ عزیز بلوچ کی فیملی نے بلاک کردیا ہے، ان کے مطابق عزیز بلوچ کو رمضان المبارک کے آخری دنوں سیکیورٹی فورسز نے گھر سے جبری لاپتہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز