منگل, مئی 21, 2024
ہومانٹرنشنلبھارت کا پاکستان میں ایک اور کارنامہ۔

بھارت کا پاکستان میں ایک اور کارنامہ۔

لاہور: (ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےکوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر فائرنگ کی جس سے وہ  شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی عامر تانبا کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے بتایاکہ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

خیال رہے کہ 2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے 2 قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر جیل میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

حملے میں سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

یاد رہے کہ 80کی دھای کی طرع پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لوگوں اور اپنے مخالفین کو دوسرے کی ملک میں ٹارگٹ کررے ہیں انڈیا کشمیری اور خالستانی علیدگی پسندوں کو پاکستان میں نشانہ بنا رہا ہے تو پاکستان ہندوستانی شہریوں کو امریکہ لندن اور یورپ میں نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز