Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی

بیرجند جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی

بیرجند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پیر 31 جولائی کو صبح سویرے بیرجند جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بیرجند جیل میں پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی شناخت 46 سالہ رحیم غلجائی ولد کریم جو کہ مشہد کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رحیم کو 2020 میں بیرجند میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بیرجند کی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ اس قیدی کی پھانسی کو آج تین ہوگئے ہیں آج ان کی فیملی کو لاش لیجانے کی اطلاع دی گئی ہے ۔

Exit mobile version