منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے شہرک و کولواہ میں فورسز پر حملے کی...

بی ایل ایف نے شہرک و کولواہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو علی الصبح کیچ کے علاقے شہرک میں پگنش پُل پر پاکستان آرمی کے اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ یہ اہلکار چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)منصوبے کی حفاظت پر معمور ہیں۔ کولواہ کے علاقے گشانگ میں جمعرات کی شام اس وقت آرمی پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ اسکول پر قبضہ جما کر چوکی بنانے کی تیاری میں تھے،اس میں فورسز کے کہی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز