منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسزکی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے مشکے کے علاقے النگی میں فورسزکی نئی قائم شدہ کیمپ پر بھاری و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے انہیں بھاری نقصان پہنچایا،یہ بات انہوں نے منگل کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتا ئی ترجمان نے کہا کہ حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر حملہ کر کے نہتے لوگوں پر تشدد کے ساتھ کئی افراد کو اغوا کیا، انہوں نے کہاکہ ہماری اسطرح کی کارروائیں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز