منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںنیشنل پارٹی قوم پرست پارٹی نہیں : بی ایس ایف

نیشنل پارٹی قوم پرست پارٹی نہیں : بی ایس ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ نیشنل پارٹی قوم پرست پارٹی نہیں بلکہ ریاست کی پیداوار اور ریاست کے لئے بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے اسے ایک منصوبہ کے تحت بلوچ جہد آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے سرگرم اور متحرک کیا گیااور باقائدہ ریاست سکرپٹ پراسے تیار کرکے ڈاکٹرڈ دھاندلی کے ساتھ انہیں انتخابات کے میدان میں چوڑ کر کٹھ پتلی اقتدار سونپی گئی بلوچ عوام ان کے انتخابی ناٹک اور فرسودگیوں سے دور رہ کر انہیں مسترد کرکے ووٹ کاسٹنگ میں حصہ نہ لیا بلوچ وطن میں ووٹ کا ریشو تین فیصد بھی نہ رہا جو ان کی عوامی حمایت اور مینڈٹ کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں نیشنل پارٹی اتنا بڑا جھوٹ ڈھٹائی کے ساتھ بول رہاہے کہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے لیکن زمینی حقائق اس کے گواہ ہے کہ انہیں عوام نے نہیں ریاست نے منتخب کیا اور یہ ان کی کاسہ لیسی اور گماشتگی کا سب سے بڑامعاوضہ ہے جو ریاست نے انہیں نے کٹھ پتلی وزارت اعلی کے شکل میں سونپی ترجمان نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے نام نہاد ترجمان کی جانب سے بلوچ سالویشن فرنٹ اور قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی لائق مذمت ہے ہمیں کم تعداد کا شغان دینے والے فورسز کے پہرے سے نکل جائے تو انہیں معلوم ہوگا کہ عوام کس کے ساتھ ہے اور نیشنل پارٹی کی اپنی تعداد کتنی ہے فورسز ہٹ جائیں اور بلوچستان میں اقوام متحدہ آجائیں تو نیشنل پارٹی کو معلوم ہوگا کہ ان کے لوگ انگلیوں میں گنے جائیں گے آج نیشنل پارٹی ریاستی فورسز کے حصار میں جلسہ کررہے ہیں ان کا اٹھنا بیٹھنا اور عوام میں جانا فورسز کے بغیر محال ہے وہ اور فورسز لازم و ملزوم ہوچکے ہیں بندوق کے سائے میں عوامی اجتماعات کا میلہ لگایا جارہاہے کوئی باضمیر اور باغیرت بلوچ ان کے جلسوں میں شرکت نہیں کرتے لوگوں کو زبردستی لالچ دھونس اور دھمکیوں کے زریعہ جلسوں میں شرکت کروایا جاتا ہے اس میں دورائے نہیں اور ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ بندوق دور کردے تو انہیں ان کی اوقات کا اندازہ ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ ہے یا آزادی کے ساتھ نیشنل پارٹی نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایک گماشتہ پارٹی ہے جس کا کوئی نظریہ نہیں بلکہ وہ ریاست کے لئے ایک بفر پارٹی کے کردار کے طور خود کو پیش کرچکاہے یہ نہ بلوچ کی نمائندگی کررہاہے نہ کسی دوسرے اقوام کی نہ کسی مظلوم کی بلکہ اس کے آئین و منشور سے واضح ہے کہ وہ نوآبادیاتی قوتوں کے دھارے میں رہ کر بلوچ جہد آزادی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام ایجنڈا پر کام کررہاہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ سالویشن فرنٹ اور اس میں شامل تنظیموں کا موقف واضح ہے ہم کسی بڑے دعویداری کا خود قائل نہیں ہمیں بلدیہ کے الیکشن میں نہیں جاناہے نہ ہی ہمیں ریاستی اسمبلیوں کا حصہ بننا ہے ہمیں کسی سے ووٹ کی بھیک نہیں مانگنا ہے اور نہ ہم نمبر سکورنگ کے گیم میں شامل ہے ہمارے پاس قومی آزادی کا ایک واضح پروگرام ہے اس کے لئے ہمیں کسی ہجوم اور میلہ کی ضرور ت نہیں اس کے لئے نظریاتی ساتھیوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کی کمی و زیادتی مسئلہ نہیں ترجمان نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے میگا کرپشن سے پردہ ہم نے نہیں انہوں نے اٹھایا جس کی وہ کاسہ لیسی کرتے ہیں جس کے وہ ایجنٹ ہے وہ اداروں نے ان کی چوری اور کرپشن کی نشاندہی کی ہے جو ان کے آقاؤں کی ہے نیشنل پارٹی کے اپنے سابقہ رفقاء ڈاکٹر حی بلوچ نیشنل پارٹی کے گماشتہ کردار اور ریاستی ایجنٹ ہونے کے بارے میںآپ کو آئینہ دکھایا ہے آپ کی کٹھ پتلی اسمبلی کے حزب اختلاف آپ کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے یہ ہماری سیاست نہیں آپ سارے ایک ہی تالی کے چٹے بٹے ہیں ہمارے سیاست کا محور و مرکز یہ نہیں ہم اس بحث میں پڑھ کر آپ کی نام نہاد سیاست سے اپنے آپ کو آلودہ کرنا نہیں چاہتے لیکن آپ کی اخلاقی جرائم سے جو پردہ ہٹ چکاہے اس کا زکر شاید بیان طلب ضرور ہے پورے بلوچستان میں آپ کی حکومت نے کمیشن کی خاطر ہزاروں سکیموں کا اعلان کرچکے تھے لیکن زمین پر ان کا نام و نشان نہیں صرف ان کا کمیشن اپنے پیٹ میں ڈالنے کے لئے اعلانات کئے گئے کیونکہ آپ کو چھوٹ تھے آپ سے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا اس لئے کہ آپ کی حکومت نے ہزاروں بلوچوں کو ریاست کے حراستی مراکز میں دھکیل کر ریاست کے لئے آسانیاں پیدا کی آپ غلام محمد اور ساتھیوں کی شہادت کی براہ راست زمہ دار ہیے اپنی سیاست کے لئے را ہ ہموار کرنے کے لئے آپ نے غلام محمد کو راستہ سے ہٹانے کے لئے ان کی شہادت کی بڑے سانحہ کو جنم دیا آپ کی قیادت کی 18سالہ مجرمانہ کردار سے ہم واقف ہین نیشنل پارٹی کی قیادت کہتی ہے کہ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ان کے پاس زاتی مکان نہیں تھا یہ سفید جھوٹ ہے گیلانی روڈ پر پروفیسر خالد کے نام پر کاغزات بناکر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہاہے وہ اصل میں ڈاکٹر مالک کی بنگلہ ہے اور کاغزات اپنے قریبی رشتہ دار پروفیسر خالد کے نام پر بیانا ہے ترجمان نے کہاکہ جن کے پاس موٹر سائیکل تک نہیں تھا آج ان کی دس دس کروزر کہاں سے آگئے وی سی آر کے کیسٹ اور تربوز و پیاز بیچنے والوں کے پاس بنگلہ و بینک بیلنس کہاں سے آگئے pb4اورpb5 کے دوارب کون کھا گئے 40ارب کی کرپشن آپ سے جڑا ہوا ہے ترجمان نے کہاکہ آپ بلوچ دوست کب سے بنے ہیں آپ تو پنجاب اور اسلام آباد دوست ہے آپ کی اور پنجاب کی دوستی تو ہمالیہ سے بلند ہے کٹھ پتلی اقتدار کو اپنی فتح سے تشبیح دیکر اسے عوامی حمایت کے حاصل و صول سے نتھی کرکے آپ جھوٹ بول رہے ہیں یہ بلوچوں کی لاشین گرانے کا معاوضہ تھا بلوچ عوام نے تو ووٹ کاسٹ ہی نہیں کھائے اپنے جلسوں میں کرائے کے سامعین لے کر اسے بلوچ عوام کا نام دینا سراسر غلط بیانی ہے عوامی لیڈر تو خالی ہاتھ عوام میں جاتے ہیں آپ بندوق بردار وں کے ساتھ جلسوں میں حاضری دیتے ہیں بلوچ سالویشن فرنٹ ایک زمہ دار تنظیم ہے بلوچ سالویشن فرنٹ سے آپ کی تکلیف انہونی اور حیران کن نہیں بلوچ سالویشن فرنٹ جس وژن اور مقصد کا پر چار کررہے ہیں وہ وژن ناقابل رحم انداز میں آپ کی ساکھ کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے ہماری وژن آپ سے سمجھوتہ کا نہیں ٹکراؤ کا ہے بلوچ قومی آزادی کی معیاری اور مقداری طاقت نے آپ کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز