منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہفتہ کوعلی الصبح سرمچاروں نے جھاؤ میں گزی کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ 15 موٹر سائیکل اور 6 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کسی بڑے آپریشن و عام آبادی پر معمول کی طرح یلغار کیلئے جارہا تھا۔ سرمچاروں کے حملہ کے بعد قابض فوج اپنے کیمپ کی جانب واپس ہونے پر مجبور ہوا۔جمعہ کو سرمچاروں نے گومازی میں ملانٹ چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے کچھ علاقوں خاص کر سیدان،زہم اور کیلکور کے گرد نواع میں عوام کا شکار کے لیے آنا اور پیش کی کٹائی میں تیزی آ گئی ہے، عوامسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شکار کھیلنے اور پیش کی کٹائی پر پابندی کا احترام کریں،اورتنظیم کوانتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور نہ کریں،ماضی میں کئی لوگوں نے شکار کے نام پر نہ صرف مخبری کا کام کیا ہے بلکہ ان علاقوں میں آباد لوگوں کو جہد آزادی کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز