منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی آرپی کی جانب سے جنیوا میں آگاہی مہم کا آغاز

بی آرپی کی جانب سے جنیوا میں آگاہی مہم کا آغاز

جنیوا ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پانچ روزہ آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیاگیا تھا جو پچیس جون سے تیس جون تک جاری رئیگا۔ یاد رہے کہ 15جون کو بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں تھی۔ جبکہ آج شروع ہونے والے کمپیئن میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے کارکنوں سمیت بی آر پی کے مر کزی ترجمان شیر محمد بگٹی ، بی آر پی سوئٹزر لینڈ چیپٹر کے صدر شیر باز بگٹی اور بی آر پی ڈیرہ بگٹی کے صدر ریاز گل بگٹی بھی موجود تھے ۔ بی آر پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پمفلیٹس بھی تقسیم کیے جن میں بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات درج تھے۔ ری پبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق آگاہی مہم کا آغاز صبح 9بجے کیا گیا تھا جو شام 6بجے تک جاری رہا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہی فرائم کی گئی۔ آگاہی مہم کے دوران بی آر پی کے کارکنوں اور سوشل میڈیا میں سرگرم بلوچوں نے ٹویٹر میں آن لائن مہم بھی چلائی جو سویٹزرلینڈ میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔جبکہ آن لائن مہم کے دوران سوشل میڈیا میں سرگرم کارکنوں نے بلوچ شہداء کے تصاویر اوربلوچستان میں جاری ریاستی فوجی آپریشنوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی فرائم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز