یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعرات کے روز ضلع آواران کے علاقے گورستانی میں پاکستانی فوج کی تین گاڑی اور چھ موٹر سائیکلوں کے قافلے پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل شام چھ بجے آواران ہی میں پیراندر کنیرہ کے مقام پر فوجی قافلے پر شدید حملہ کیا۔ جس میں دو گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا اور ان میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ کل چار بجے مشکے بنڈکی میں پاکستانی فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پانی بھرنے کیلئے آئے تھے۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز