یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی آر ایس او کا بلوچستان متعلق آگاہی مہم چلانے کا اعلان

بی آر ایس او کا بلوچستان متعلق آگاہی مہم چلانے کا اعلان

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 3 اپریل کو بی آر ایس او اور ایمنسٹی نیشنل کی جانب سے جرمنی کے شہر کیم نٹس میں آگاہی مہم چلائی جائیگی، 4 اپریل کو بی آر ایس او اور ایمنسٹی انٹرنیشنل مشترکہ طورپربلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ٹیکنیکل یونیورسٹی کیم نٹس میں سیمینار منعقد کرے گےجس میں بی آر ایس او اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے خطاب کرینگے۔جبکہ تیسرےدن 5 اپریل کو تنظیم کی جانب سے کیم نٹس کے علاقے یوہانس پلاٹز میں ریاست کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں ،اغواہ نما گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور چین پاکستان استحصالی منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور مقامی لوگوں کو ریاستی ظلم و جبر کے بارے میں آگاہی دی جاۓ گی۔ احتجاجی مظاہرہ دن 1 بجے سے 3بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے بلوچ طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کے لیئے مختلف عربےاستعمال کیے جارہے ہیں جس کی واضح مثال بلوچستان یونیورسٹی کے کچھ ڈیپارٹمنٹ کے نتائج ہیں جن میں اکثریت بلوچ طلبہ کا ہے جن کو بلوچ ہونے پر امتحانات کے نتاہج میں فیل کردیا گیا ہے جسے ہم بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی بلوچ دشمنی سمجھتے ہیں۔ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ ریاست اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ریاست مختلف طور و طریقوں سے بلوچ طلبہ کے اندر ایک خوف جیسا ماحول پیدا کرتا آرہا ہے تاکہ انہیں ان کی حقوق کی جدو جہد سے دستبردار کیا جا سکے لیکن تمام عربو کے باوجود ریاست بلوچ قوم کے جدوجہد کو کچلنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔آج کا بلوچ زی شعور ہے جسے اچھی طرح پتہ ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد زیور ہے جس کو حاصل کر کے بلوچ اپنی شناخت کو برقرار رکھ سکتا ہے کیونکہ علم کے بغیر کچھ بھی نہیں علم ہی وہ واحد شمع ہے جو ہمیں اپنے صحیح راستہ انتخاب کرنے میں مدد دیگا جو مادر وطن کی آزادی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وائس چانسلر دوبارہ ان نتائج پر نظرثانی کرے اور طلباء کے زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز