یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبنگلہ دیش: ’شدت پسندوں کی خودکشی‘، آٹھ ہلاک

بنگلہ دیش: ’شدت پسندوں کی خودکشی‘، آٹھ ہلاک

ڈھاکہ (ہمگام نیوز)بنگلہ دیش میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کا سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کر رکھا تھا، انھوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مشتبہ شدت پسند گذشتہ دو روز سے شمال مشرقی شہر سلہٹ کے مولوی بازار کی ایک عمارت میں مورچہ بند تھے۔
پولیس حکام نے مقامی اخبار کو بتایا کہ شدت پسند فرار ہونے میں جب ناکام ہوگئے تو انھوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک دستی بم سے دھماکہ کیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی جہادی گروپ کے ارکان بھی شامل ہیں۔پولیس نے مقامی اخبار ’دی ڈیلی سٹار‘ کو بتایا ہے کہ بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ گرینیڈز اور بموں کو، جو عمارت کے فرش پر بکھرے ہوئے پڑے تھے، ناکام بنانے کے بعد جب شدت پسندوں کے ٹھکانے میں داخل ہوا تو اسے وہاں لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔اخبار کے مطابق مذکورہ عمارت کے احاطے میں سکیورٹی فورسز کے داخل ہونے تک وہاں سے مستقل گولی باری اور دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آخر ایک بچہ اس تشدد کی زد میں کیسے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز