Homeخبریںبی ایل ایف نے پنجگور میں سی پیک روٹ پر قائم قابض...

بی ایل ایف نے پنجگور میں سی پیک روٹ پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلیا.

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوران میں سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فوج کی دو چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز دو بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے گوران میں سی پیک منصوبے کی روٹ پر پاکستانی فوج کے کیمپ کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے دو چوکیوں پر بہ یک وقت حملہ کیا۔

سرمچاروں نے دونوں چوکیوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے قریب سے نشانہ بنایا۔ دو نوں چوکیوں میں موجود فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے کے بعد جوں ہی سرمچاروں دونوں چوکیوں پر قبضہ کرنے کے قریب پہنچے تو قابض فورسز کی فضائی کمک آ پہنچی۔ اسکے بعد سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن فورسز کو شکست دیتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج تمام آبادیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔ ان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پردشمن پاکستانی فورسز کو سخت جواب دیا جائے گا۔

Exit mobile version