Homeخبریںمستونگ: علیزئی قبیلے کے سردار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ، شاہراہ...

مستونگ: علیزئی قبیلے کے سردار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ، شاہراہ بلاک

مستونگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قتل کے مقدمے میں علیزئی قبلے کے سردار کی گرفتاری کے ردعمل پر لوگ مشتعل، کوئٹہ کراچی شاہراہ کواحتجاجاً بلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شادی ہال سے پولیس نے سردار شاہ زمان علیزئی کو قتل کے کیس میں گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالے کردیا۔ ردعمل میں علیزئی قبیلہ کے مشتعل افراد نے سردار شاہ زمان علیزئی کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کیا اور سردار شاہ زمان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 2019 میں شاہوانی اور علیزئی قبائل کے درمیان قبائلی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے شاہوانی قبلے کا ایک نوجوان موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ شاہوانی قبیلے نے علیزئی قبلے کے سردار شاہ زمان علیزئی اور دیگر ملزمان پر فائرنگ اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

تاہم مقامی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔

Exit mobile version