Homeخبریںبی وائی سی کا ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف کل...

بی وائی سی کا ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف کل ایک پُرامن احتجاج کا اعلان

شال : (ہمگام نیوز) بی وائی سی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظہیر بلوچ کی 27 جون کو جبری گمشدگی کے خلاف ان کا خاندان پچھلے 9 دنوں سے سریاب روڈ پہ دھرنا دیے ہوۓ ہیں۔ تاہم اب تک نہ انتظامیہ، نہ پولیس، نہ عدالت اور نہ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوہی پیشرفت نہیں ہوہی۔ بلکہ ریاستی ادارے خاموشی اختیار کیے ہوۓ ہیں۔

حکومت کی طرف سے اس بےحسی کو دیکتھے ہوۓ ظہیر کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے اس احتجاج میں شدت لاءیں گے۔ اس سلسے میں پرسوں بروز جمعرات کو صبح 10بجے ایک ریلی کی صورت میں مارچ کرکے ریڈ زون کو بند کیا جاۓ گا۔ بلوچ راج، صحافی حضرات، انسانی حقوق کے اداروں اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ظہیر کے خاندان کی آواز بنے۔

 

Exit mobile version