ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبے گناہ پشتونوں کا قتل عام دو بھائیوں کو لڑانے کی ریاستی...

بے گناہ پشتونوں کا قتل عام دو بھائیوں کو لڑانے کی ریاستی کوششوں کا حصہ ہے۔ بی آر پی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے گزشتہ روز مستونگ میں بے گناہ پشتونوں کے قتل عام کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ علاقے میں پشتونوں کا قتل ریاست کی دو بھائی بلوچ اور پشتون کو لڑوانے کی سازش ہے جس کی پاکستانی ایجنسیاں ماہر ہیں جو بھی اس ہولناک واقع کے پیچھے ہے بلوچ یا بلوچ قوم کا ہمدرد نہیں ہوسکتا مزکورہ واقع بلوچ و پشتونوں کو ایک دوسرے سے دست و گریباں کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہےجو کہ بلوچ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی فرسودہ کوشش ہے , ریاست پاکستان نے بلوچ تحریک کو ختم کرنے کے لیے مختلف حربے آزمائے لیکن ہر سطح پر اسے ناکامی کا سامنا رہا اور اب بلوچ سرزمین پر پشتون بھائیوں کو قتل کر کے صدیوں سے چلی آرہی بلوچ پشتون رشتوں اور بھائی چارے کو دشمنی میں بدلنے کی پاکستان کی ایک ناکام کوشش ہے بلوچ ریپبلکن پارٹی اس اندوناک واقع کی پُرزور مزمت کرتا ہے ہم اس نازک دورمیں پشتون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہے اور مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا کر ہی اسے شکست دے سکے گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز