ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریں لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کو 2084 دن ہوگئے۔

لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کو 2084 دن ہوگئے۔

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کو 2084 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سابقہ ایم این اے اور مزدور رہنما حاجی عبدالعزیز میمن نے لاپتہ افراد، شہدا ءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اور اُنہوں نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ بلوچ شکایات کا ازالہ فیڈریشن کے موجودہ فریم ورک کے اندر نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ بلوچ عوام کے خلاف یہ کوئی اتفاقی یا الگ تھلک ناانصافی کا ارتکاب منظم انداز میں ادارہ جاتی رہنمائی کے تحت ہوتی آرہی ہیں۔ اور ہرگذرتا لمحہ بلوچ کے اس یقین کو مزید تقویت دے رہا ہے کہ اُنہیں پاکستان میں انصاف نہیں مل سکتا۔اب وہ اپنی قسمت کےا مالک بننا چاہتے ہیں۔ دنیا میں کہیں اور ہزاروں لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور مارو اور پھینک دو والی منظم پالیسی کے خلاف احتجاج کے لئے 106 دن مار چ کوئی ردعمل اپنی طرف متوجہ کرسکتی تھی ۔لیکن یہاں ماما قدیر بلوچ اور بہادر بلوچ خواتین کی طرف سے کی گئی لانگ مارچ ہمدردی کا ایک لفظ نہیں کہلواسکی ۔ اگر کوئی اب تک یہی سوچتا ہے کہ بلوچ خالی خولی الفاظ اور کھوکھلے قوانین سے مطمئن ہوجائیں گے تو وہ صریحاً غلطی پر ہے ۔ اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے کئے گئے وعدوں کے باوجود بلوچستان میں جاری غلیظ جنگ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانا تو درکنار ان میں سے کسی ایک شخص پر الزام تک عائد نہیں کیا گیا ہے ۔ وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور رسمی بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اقتدار کے ایوانوں میں مقیم ہیں۔ حقیقی دنیا میں ہوانے والے واقعات دیکھنے سے عاری ہیں ۔ وہ طاقت کے نشے میں چور انتہائی مغرور ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی تین جہتی حملے والی حکمت عملی کا انحصار بنیادی طور پر طاقت کے استعمال پرہے ۔بلوچ معاشرے کی تاریخی طور پر سیکولر سماجی اقدار کو تبدیل کرنے کے لئے مذہبی عناصر کی رواج وہی ہے ۔ اور بلوچوں کی صفوں میں اپنے خفیہ ایجنٹ اور جاسوس بھیجنا تاکہ وہ ان میں اختلاف پیدا کریں۔ اور ڈھرے بنائیں ۔ یہ حکمت عملی 2008-2007 کے بعد سے کارفرماہے ۔جب صرف انٹیلی جنس بیورو نے بلوچستان میں انسداد بغاوت کے لئے400 ملین روپے خرچ کئے وفادار یاں خریدنے اور جاسوسی کی خدمات حاصل کرنے کے لئے پیسہ استعمال کیاجاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز