یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریں بے گناہ پشتون بھائیوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں،...

بے گناہ پشتون بھائیوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بلوچ لبریشن آرمی

 کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ جغرافیہ اور بلوچ پشتون رشتے سے نابلد یہ عناصر سازشی انداز میں قومی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ہم متاثرہ پشتون بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس سے قبل بھی ہماری تنظیم نے ایسے سازشی واقعات کی مذمت کی ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ،ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ایسے سازشوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور ایسے عناصر کو قومی تحریک کے لیے خطرہ سمجھتی ہے قومی تحریک کا لبادہ اوڑھ کر یہ عناصر قومی تحریک کے بیخ کنی میں مصروف ہیں. ہم پشتون بھائیوں پر یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچ قومی تحریک کا بنیادی فلسفہ محکوم و مظلوم عوام کا دفاع ہے ناکہ ان کا قتل عام کرناہے پشتونوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے یہ عناصر اس سے پہلے بہت سے بیگناہ بلوچوں کے قتل اور انکے گھروں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں ہم مسلسل ایسے عناصر کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں اور انکے متعلق بلوچ قوم کو آگاہ کرچکے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ نام نہاد آزادی کے چمپئن انکی پشت پناہی کرتے آرہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ان عناصر کے ایسے سازشی اقدامات میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں قومی تحریک کو بدنامی اور تباہی سے بچانے کے لیے بلوچ عوام کے باشعور طبقوں کا ان کے خلاف متحد ہونا ناگزیرہوچکا ہے لہذا بلوچ عوام انکے حوصلہ شکنی کے لئے عملی طور پر سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز