یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںدشمن آرمی کی بجائے بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کرنے ولا...

دشمن آرمی کی بجائے بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کرنے ولا کوئی آزادی پسند نہیں ہو سکتا : حیربیار مری

لندن( ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے مستونگ کھڈ کوچہ میں بے گناہ پشتونوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر و ہمسایہ اقوام بلوچ و پشتون کے درمیان سیاسی ، سماجی اور تاریخی رشتے استوار ہیں ،دونوں اقوام نہ صرف تاریخی طور پر ایک دوسرے سے وابستگی رکھتے ہیں بلکہ ہر ایک اپنی تاریخی سرزمین پر سکونت پذیر ہے ،بلوچ و پشتون جن کی سرزمین ،جغرافیہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ،ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی کمک و مدد گار رے ہیں ۷۳ کی دہائی ہو یا آج کا دور دونوں اقوام دشمن کے خلاف صف آراء ہیں بلوچ و پشتون کے درمیان کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہمارا رشتہ مظلومیت کا ہے ،کیونکہ پاکستان ہم دونوں پہ اپنی تسلط جما رکھی ہے اور پاکستان آرمی بلوچ و پشتوں کا مشترکہ دشمن ہے ،
حیربیار نے کہا مستونگ جیسا ناپسندیدہ و مکروہ عمل کوئی بھی باشعوربلوچ آزادی پسند اپنے دوست قوم کے خلاف نہیں کر سکتا ہے اور کوئی بھی آزادی پسند جو بلوچ قومی تحریک آزادی سے فکری وابستگی رکھتا ہو ایسی گھناونی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔ پاکستان آرمی کی بلوچ آزادی پسندوں اور بے گناہ بلوچوں کے خلاف عسکری بربریت اور پنجابی کی بلوچ نسل کشی کو جواز بناکر بلوچ دشمن آرمی کی بجائے بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کرنے ولا کوئی آزادی پسند نہیں ہو سکتا ہے ،
بلوچ دوست رہنما نے کہا کہ اگر مستونگ واقعے کے محرکات کا بغور جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آئے گا کہ بعض آزادی پسند مسلح تنظیموں میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے لوگ گھسے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان آرمی کے مفادات کو جوازبخشنے اور پاکستانی تسلط کو دوام دینے کے لئے خاص طور پر ایسے منصوبوں پر عمل پیرہ ہیں جو کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور اسکا فائدہ براہ راست پاکستان آرمی کو مل رہا ہے 
حیر بیار مری نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی پشتون قوم کے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی امید بھی پشتون قوم سے رکھتے ہیں کہ کسی مخصوص گروہ اور فرد کی مکروہ عمل کو پوری قوم سے منسلک نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز