Homeخبریںتربت سے تین طالب علم بچوں کو پاکستان آرمی نے اغوا کرکے...

تربت سے تین طالب علم بچوں کو پاکستان آرمی نے اغوا کرکے لاپتا کردیا

کیچ (ہمگام نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے نائب امیر و امام مسجد مرکز اہل حدیث تعلیمی چوک تربت مولانا عبدالرحمن تائب کا بیٹا عبداللہ، بتھیجا شے مرید مختار اور رشتہ دار فتح معیار اوسیز کالونی ائیرپورٹ روڈ سے پاکستان آرمی نے اغوا کرکے لاپتا کردیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق انہیں پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز اٹھالیاہے، تینوں طالب علم ہیں جن میں 15 سالہ عبداللہ ولدیت عبدالرحمن ماڈل اسکول تربت کے طالبعلم ہیں اور میٹرک کا امتحان اسی سال دے چکے ہیں، شے مرید ولدیت مختار سکنہ گلی بلیدہ ساچ اسکول میں زیر تعلیم ہیں ان کی عمر 13سال ہے جبکہ فتح ولد معیار سکنہ چیرمین بازار کوچہ بلیدہ بھی ساچ اسکول گلی بلیدہ میں زیرتعلیم ہیں اور ان کی عمر 10سال ہے۔

اہلخانہ کے بقول لاپتا ہونے والے تینوں بچوں کو اورسیز کالونی تربت سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا۔

اہلخانہ کے مطابق اگر وہ کسی منفی سرگرمی میں ملوث تھے تو لاپتا کرنے کے بجائے ہمیں بطور سرپرست اطلاع دی جاتی ہم انہیں اداروں کے سامنے پیش کردیتے تینوں کمسن ہیں اور ان کی عمریں پندرہ سال سے زیادہ نہیں انہیں اس طرح اغوا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لہذا انہیں فوری طورپر رہا کرکے خاندان کی اذیت دور کی جائے۔

Exit mobile version