Homeخبریںتمپ میں فائرنگ سے کوہاڑ کا رہائشی شخص جاں بحق

تمپ میں فائرنگ سے کوہاڑ کا رہائشی شخص جاں بحق

کیچ (ہمگام نیوز) تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی رہائشی شخص کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تمپ کے علاقے کوہاڑ کے نِہنگ کور (ندی) کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مقامی باشندہ کوہاڑ کا رہائشی قریش ولد الٰہی بخش جاں بحق ہوگیا ہے۔ لیویز نے لاش تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔

تاہم آخری اطلاعات تک مزکورہ شخص کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Exit mobile version