Homeخبریںتمپ و جھائو میں فوجی کیمپ و موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنایا،...

تمپ و جھائو میں فوجی کیمپ و موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سولہ جولائی کو رات نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق سولہ جولائی ہی کو صبح چھ بجے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کولنج نوندڑہ میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کیا۔

Exit mobile version