Homeخبریںجعفرآباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں چھ اہلکار جاں بحق

جعفرآباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں چھ اہلکار جاں بحق

جعفر آباد (ہمگام نیوز)سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے جعفر آباد میں تاجر کے بیٹے کی بازیابی کے لیے پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر سمیت 3 اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے بتایا ہے کہ مقابلے کے دوران ڈاکو مغوی کو لے کر فرار ہو گئے، جس کے بعد سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے مولا داد پر سیکیو رٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں سب انسپکٹر طیب عمرانی، کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمد عثمان شامل ہیں۔

Exit mobile version