Homeخبریںجنوبی بلوچستان میں ٹریفک حادثات سے 69 افراد جاں بحق اور...

جنوبی بلوچستان میں ٹریفک حادثات سے 69 افراد جاں بحق اور 193 زخمی ہوئے

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ٹریفک پولیس کی رپورٹس کے مطابق جون رواں سال میں سڑکوں پر 69 افراد جاں بحق اور 193 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان کی سدرن روڈ پولیس کے سربراہ کرنل مصطفیٰ کلزادہ نے کہا: ” جانبحق اور زخمیوں کی یہ تعداد بلوچستان کے جنوبی شہروں اور علاقوں کی سڑکوں پر 167 حادثات کا نتیجہ ہے۔”

ساتھ ہی انہوں نے اس عرصے کے دوران جنوبی بلوچستان کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کے رونما ہونے کی بڑی وجوہات کے طور پر تیز رفتاری، انحراف اور بائیں جانب اوور ٹیکنگ کا ذکر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان حادثات کا سبب شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کی کمی ہے جبکہ انہوں نے بلوچستان میں کسی سڑک کا ذکر نہیں کیا۔

ان واقعات کو بلوچستان میں حادثات کی بڑی وجہ بتا کر اور وقت پر آرام کرنے جیسی تجاویز دے کر جنوبی بلوچستان کی روڈ پولیس کے کمانڈر کسی نہ کسی طرح لوگوں کو سڑک کی وجہ سے ہونے والی اموات کا اصل مجرم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ ان ان حادثات کی اصلی وجہ غیر محفوظ سڑکیں ، غیر معیاری گاڈیاں اور لوگوں کی احتیاطی تدابیر کا درس نہ دینا ہے ۔

Exit mobile version