پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںجنوبی سوڈان میں باغیوں نے 89 بچوں کو یرغمال بنا لیا

جنوبی سوڈان میں باغیوں نے 89 بچوں کو یرغمال بنا لیا

کمپالا(ہمگام نیوز)جنوبی سوڈان میں باغیوں کے ایک گروپ نے 89 بچوں کو یرغمال بنا لیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے بیان کے مطابق باغیوں نے مالاکال کے علاقے میں ایک ایک گھر کی تلاشی لی اور 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاحال واضح نہیں کہ کارروائی میں کون سا گروپ ملوث ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں باغی نوعمر بچوں کو اغوا کر کے انہیں جنگی تربیت دیتے ہیں اور بعد ازاں پرتشدد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں جن میں اغوا برائے تاوان، بم دھماکے اور خودکش حملے وغیرہ شامل ہیں۔یونیسف قبل ازیں بھی عالمی برادری سے اپیل کر چکا ہے کہ اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز