شنبه, آوریل 27, 2024
Homeاداریئےسرد جنگ کیا ہے؟

سرد جنگ کیا ہے؟

سرد جنگ کا اصطلاح دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور سویت یونین کے بیچ استوار ہونے والے رشتے کی نوعیت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔سرد جنگ نے عالمی سیاست کو کئی دہائیوں تک متاثر کیئے رکھا اور اسکی وجہ سے بہت سے عالمی بحرانوں نے جنم لیا جن میں سے کچھ ’’کیوبا کا میزائل بحران‘‘، ’’ ویتنام ‘‘ ، ’’ ہنگری ‘‘اور ’’ دیوارِ برلن ‘‘ کا بحران ہیں اور بہت سوں کیلئے سب سے بڑا بحران WMD بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ تھا ۔سرد جنگ کی بنیادی نظریاتی تضاد سرمایہ دایت اور اشتمالیت تھی جن کو بنیاد بناکر دونوں قوتیں عالمی سیاست پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ہر جائز اور نا جائز طریقہ استعمال کرنے لگے ، اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ہر موقع کا فائدہ اٹھانے لگے ۔
منطق کا تقاضہ یہ تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جب سوویت یونین اور امریکہ نے اتحادی کی حیثیت سے جرمنی کا مقابلہ کیا تو جنگ کے بعد انکے تعلقات دوستانہ اور خوشگوار ہونے چاہیئے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران انکے دوستانہ تعلقات محض ایک سراب تھے ۔ دوسری جنگ عظیم سے پہلے امریکہ سوویت یونین کو شیطانیت کا نام دیتا تھا اور اسی طرح سوویت یونین کیلئے بھی امریکہ مختلف نہیں تھا اسکا مطلب یہی ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں اتحاد کی وجہ صرف انکا مشترکہ دشمن نازی جرمنی تھا ۔حتیٰ کے اس وقت کے امریکہ کے ایک اعلی پائے کے جنرل پیٹن نے کہا تھا کہ ’’ اس کو لگا کہ 1945 میں جرمنی کو شکست دینے کے بعد اتحادی افواج کو دوبارہ یکجا ہوکر اور اپنے عسکری مہارت کو استعمال کرتے ہوئے سوویت یونین کے سرخ فوج کو شکست دینا چاہئے‘‘۔ حتیٰ کے اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم چرچل اس بات پر ناراض تھے کہ اس وقت اتحادی افواج کے سپریم کمانڈر امریکی صدر آئزن ہاور کیوں اس بات پر راضی ہوئے تھے کہ سوویت فوج پہلے برلن میں داخل ہو ۔یعنی جو عدم اعتماد جنگ کے دوران پائی جاتی تھی وہ جنگ کے بعد بھی جاری رہی ۔
د وسری جنگ عظیم کے بعد عدم اعتماد کا فضا مزید مستحکم ہوگیا، سوویت یونین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج تھی اور دوسری طرف امریکیوں کے پاس دنیا کے جدید ترین اسلحہ تھے اور دونوں دنیا پر اختیار چاہتے تھے ۔
پھر سوال اٹھتا ہے کہ سرد جنگ کیا ہے؟
سفارتی زبان میں تین قسم کے جنگ ہوتے ہیں
ہاٹ وار Hot war : یعنی گرم جنگ یہ مکمل جنگ ہوتی ہے ، مذاکرات ناکام ہوچکے ہوتے ہیں اور دونوں طرف سے افواج برسرپیکار ہوتے ہیں۔
وارم وار Warm war : یہ وہ جنگ ہے جہاں مذاکرات ابھی تک ناکام نہیں ہوتے اور چل رہے ہوتے ہیں اور امن کی امید بھی ہوتی ہے لیکن دونوں طرف سے فوج اور نیوی مکمل متحرک ہوتے ہیں اور اپنی پوزیشنیں سبھالے ہوئے ہوتے ہیں ۔
کولڈ وار Cold war : یعنی سرد جنگ یہ امریکہ اور سوویت یونین کے 1945 سے لیکر 1980 تک کے تعلقات کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ اس دوران دونوں ممالک کبھی بھی ایک دوسرے سے بلا واسطہ جنگ نہیں لڑ رہے تھے کیونکہ دونوں کو پتہ تھا کہ اسکے بہت ہی بھیانک نتائج نکلیں گے لیکن پھر بھی وہ اپنے نظریات کیلئے دوسری ریاستیں استعمال کرتے تھے جو اپنے نظریات کیلئے انکی مدد سے لڑتے تھے مثال کے طور پر جنوبی ویتنام کمیونزم کے خلاف تھے اور انہیں جنگ کے دوران امریکہ کی مدد حاصل تھی اور دوسری جانب شمالی ویتنام والے کمیونسٹ تھے اور جنوب سے لڑ رہے تھے اور انہیں روس مدد فراہم کررہا تھا ۔ اسی طرح افغانستان میں امریکہ باغیوں کو سوویت یونین کے خلاف مکمل مدد فراہم کررہا تھا لیکن کبھی لڑنے کیلئے اپنی فوج نہیں اتارتا تھا تاکہ کبھی بلا واسطہ مڈ بھیڑ نا ہوپائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز