Homeخبریںجکیگور میں قابض فورسز کا گھر پرحملہ،2 افراد زخمی،4 گرفتار

جکیگور میں قابض فورسز کا گھر پرحملہ،2 افراد زخمی،4 گرفتار

راسک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے جکیگور گاؤں میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے آج بروز جمعرات کی صبح درجنوں فوجی اور سیکورٹی فورسز نے راسک کاؤنٹی کے جکیگور گاؤں میں ایک گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

ایرانی فورسز نے پہاڑوں پر مورچہ لگاکر چاروں اطراف سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔

حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ چار افراد گرفتار کرکے اپنے گئے۔

یہ حملہ اصغر دلیری آسکانی ولد محروم عثمان کے گھر پر حملہ کیا گیا، حملے میں اصغر کا بھائی ملا محسن دلیری آسکانی، اور اس کی والدہ زخمی ہوئے ہیں۔

 حملے کے بعد اصغر کی اہلیہ کو بھی گرفتار کردیا گیا ہے جبکہ ان کا گھر اور دو گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دو مہمان گھر میں موجو تھے ان کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں ایک نام مومن ساکن آشار بتایا جارہا ہے تاہم دوسرے کے بارے میں معلومات نہ مل سکے۔

Exit mobile version