Homeخبریںخاران، ریڈ زون میں خفیہ اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے...

خاران، ریڈ زون میں خفیہ اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے پانچ زوردار دھماکے

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے تھوڑی دیر پہلے خاران شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آواز سنی گئی جس سے پورا شہر گونج اٹھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کا نشانہ خاران شہر کے مرکز میں واقع ریڈ زون سیکریٹریٹ روڈ پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی و ایم آئی کے دفاتر تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایس آئی و ایم آئی کے دفاتر خاران کے انتہائی حساس مقام پر واقع ہیں۔ دونوں دفاتر کا ایک حصہ ایف سی کیمپ میں بھی واقع ہے۔

ریڈ زون میں واقعہ مذکورہ دفاتر کو اس سے قبل بھی اس طرح کے حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے جنکی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔

البتہ مذکورہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version